اقوال زریں
اقوال زریں
1 زندگی کی دوڑ میں دوسروں سے آگے نکلنے کیلیے تیز چلنا ضروری نہیں، بلکہ ہر رکاوٹ کے باوجود چلتے رہنا مسلسل چلتے رہنا ضروری ہے
2 طاقت ور کا نقصان نہ کیجیے وہ آپ کی دنیا کو خطرے میں ڈال دے گا
کمزور کا نقصان نہ کیجیے وہ آپکی آخرت کو خطرے میں ڈال دے گا
3 خدا نے چیزیں استعمال کرنے کیلیے اور لوگ محبت کیلیے بنائے ہیں
مگر انسان چیزوں سے محبت کرتے ہیں اور لوگوں کو استعمال کرتے ہیں
4 جو اچھا لگتا ہے اُسے غور سے مت دیکھیے، کہیں ایسا نہ ہو کوئی برائی نکل آئے
جو برا لگتا ہے اُسے غور سے دیکھیے، ممکن ہے کوئی اچھائی نظر آ جائے
5 وہ جھونپڑی جہاں عورت مسکراتی ہے، اس عالیشان محل سے بہتر ہے جہاں عورت روتی ہے.!
6 ہدایت بندوق کی گولی نہیں کہ جس سے دوسروں کو نشانہ بنایا جائے
یہ وہ روشنی ہوتی ہے جو دل سے پھوٹتی ہے اور سب سے پہلے ہمارے اپنے وجود کو منور کرتی ہے
7 اپنے ضمیر کی عدالت میں ضرور جایا کریں، کیونکہ وہاں کبھی غلط فیصلے نہیں ہوتے
8 ایک غیبی اصول یہ ہے کہ جو تقسیم کرو گے اسی کی تمہارے پاس فراوانی ہوجائے گی، پھر وہ دولت ہو، علم ہو، محبت ہو یا آسانیاں
9 مرد ہو یا عورت، اس کی انا اپنے پسندیدہ انسان کے آگے ہار جاتی ہے
10 خاموش ہوجانے کا مطلب مطمئن ہوجانا نہیں ہوتا
اسکا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آپ سر ٹکرا ٹکرا کر تھک گئے ہیں
۔
طالب دعاء
عبد العلیم خان
adulnoorkhan@gmail.کوم
Seema Priyadarshini sahay
07-Oct-2021 09:35 PM
Nice
Reply
آسی عباد الرحمٰن وانی
29-Sep-2021 12:13 PM
Bht khoob
Reply
prashant pandey
16-Sep-2021 11:29 PM
👍🏻👍🏻👍🏻👍🏻👍🏻
Reply